اپنا سا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - اپنی طرح کا، اپنی مثل۔  آئینہ ہوں میں شاید جو دیکھتا ہے مجکو ہندو ہو یا مسلماں اپنا سا جانتا ہے مجکو      ( ١٩٠٠ء، امیر مینائی، (نوراللغات، ٤٣٥:١) )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'اَپْنا' کے ساتھ 'سا' صرف تشبیہ استعمال کیا گیا ہے۔

جنس: مذکر